اساتذہ کے اعزاز میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر میں ‘ہیرو ٹیچر ڈے” کی تقریب
اساتذہ کے اعزاز میںگورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر میں 'ہیرو ٹیچر ڈے" کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی…

اساتذہ کے اعزاز میںگورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر میں ‘ہیرو ٹیچر ڈے” کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام اساتذہ کرام کو سلام عقیدت پیش کیا اور امر کا اظہار کیا کہ اساتذہ ہمارے معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں۔اساتذہ اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ ہم اساتذہ کی عزت و تکریم کرتے ہیں، ہمارا ہر دن استاد کے نام کرتے ہیں اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر اساتذہ کرام میں تقریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔


