خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جماعت اسلامی کی اپیل پر اسرائیل جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلیاں، ننھے بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے

جماعت اسلامی کی اپیل پر جھنگ میں اسرائیل جارحیت کے خلاف شہر بھر میں جماعت اسلامی سمیت مختلف اسکولوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالیں گئی ، جماعت اسلامی کی جانب احتجاجی ریلی نکالی…

جماعت اسلامی کی اپیل پر اسرائیل جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلیاں، ننھے بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے

جماعت اسلامی کی اپیل پر جھنگ میں اسرائیل جارحیت کے خلاف شہر بھر میں جماعت اسلامی سمیت مختلف اسکولوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالیں گئی ، جماعت اسلامی کی جانب احتجاجی ریلی نکالی گئی،پرائیویٹ سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن جھنگ کے زیر اہتمام اسرائیل کے خلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چئیرمین پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن جھنگ کنور محمد علی نے کی۔
ریلی میں نجی سکول کے طلباء،سکولوں کے سربراہان، مبشر حسن خان ،ذکا اللّٰہ خان ،مدثر ملک ، شہزاد شاہ، حفیظ خان راؤ عبدالمجیب خان کے علاؤہ سماجی شخصیات و سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ریلی بلوم فیلڈ سکول سے مین گیٹ گوجرہ روڈ تک نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء کی جانب سے اسرائیلی جاہریت اور بربریت کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی۔ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے 45 ہزار سے زائد مظلوم مسلمان شہید کرکے غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے۔ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، بچوں نے بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے ایک سال مکمل ہونے پر فلسطینی بچوں سے اظہار یک جہتی کیلئے ایپل گروپ آف سکولز معصوم کیمپس جھنگ کی جانب سے بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔چناب کالج جھنگ میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عظیم الشان اسمبلی کا انعقاد کیا گیاجس میں طلباء نے نظمیں پڑھیں، ملی نغمے گائےاور اردو و انگریزی میں تقاریر کیں جن میں فلسطینی عوام کی مشکلات اور ان کے عزم کو سراہا گیا۔پرنسپل چناب کالج لیفٹیننٹ کرنل (ر) اعظم مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں فلسطینی عوام کے لیے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور امن کے قیام کی اہمیت پر زوردیا۔اسمبلی کے بعد طلباء و طالبات نے الگ الگ ریلیاں نکالیں اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا جس میں امتِ مسلمہ اور خاص طور پر فلسطین کے لیے دعا کی گئی

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں