سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار
حکومت کی کوششوں اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون کی بدولت سعودی عرب کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان کوششوں…

حکومت کی کوششوں اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون کی بدولت سعودی عرب کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ان کوششوں کے طور پر سعودی نجد گیٹ وے ہولڈنگ کمپنی کے ایک وفد نے کمپنی کے چیئرمین شہزادہ منصور ایم السعود کی قیادت میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کیلئے گرین کارپوریٹ انیشیٹیو ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔وفد کو سرسبز پاکستان اقدام کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کا مقصد زرعی ترقی کے ذریعے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔وفد کو زرعی شعبے میں انقلاب لانے کیلئے سیٹلائٹ پر مبنی نظام اور اس پر عملدرآمد کے بارے میں بھی بتایا گیا۔شہزادہ منصور ایم السعود نے دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کیلئے پاکستان کے زرعی شعبے کی صلاحیت سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا۔


