خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: موچیوالا کے چک نمبر 441 میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو پر ڈی پی او ساجد حسین کا نوٹس، پولیس نے 6 ملزمان حراست میں لے لیے، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاریجھنگ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کا ضلعی محکموں کے اجلاس اور شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دوروں میں ترقیاتی منصوبوں، صفائی آپریشن، سیوریج اور ہسپتال کی سہولیات کا جائزہ، بروقت تکمیل اور عوامی خدمات بہتر بنانے کی ہدایتجھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس اجلاس، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، حادثات کی روک تھام اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے سخت احتساب کی ہدایتجھنگ میں یوتھ کلائمیٹ کانفرنس، 100 سے زائد طلبہ کی شرکت، دریائے چناب میں سیلاب، شدید گرمی، فضائی آلودگی اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو، سفارشات نیشنل یوتھ اسٹیٹمنٹ 2026 میں شامل کی جائیں گینائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
سیاست

ملک کے مستحکم اداروں کے خلاف سازشیں اور ان پر حملے اسرائیلی آشیرواد سے کیے جارہے ہیں،، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سنیئر صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سبیئر رہمنا شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران اسرائیل گٹھ جوڑ ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے…

ملک کے مستحکم اداروں کے خلاف سازشیں اور ان پر حملے اسرائیلی آشیرواد سے کیے جارہے ہیں،، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سنیئر صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سبیئر رہمنا شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران اسرائیل گٹھ جوڑ ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کے لئے سرگرداں ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں بلکہ صیہونی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کر رہے ہیں، عمران خان کے تل ابیب کے ساتھ روابط ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی مربوط کوششوں کا حصہ ہیں، پی ٹی آئی اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کے قومی مفادات پر سمجھوتہ ہے،ماضی میں بھی عمران خان پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کے لئے چینی صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ رہے ہیں، انہوں نے مزید کیا کہ پی ٹی آئی قیادت بیرونی ملک دشمن ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے، پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر ملک دشمن مفادات کو ترجیح دیتی ہے، پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک اس وقت تل ابیب میں بیٹھا ہوا ہے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، پی ٹی آئی کے اہم پالیسی مشیر اسرائیل میں بیٹھے ہیں، جو پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سرگرم ہیں،پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے، بین الاقوامی لابنگ کے لئے تل ابیب میں پی ٹی آئی کے ہینڈلرز مسلسل متحرک ہیں،بیرونی قوتوں کی جانب سے پی ٹی آئی کی امداد کا مقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا اور پاکستان کی اقتصادی اور سفارتی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے، پاکستانی نژاد صادق خان کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی توثیق عمران اسرائیل گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے،فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اے پی سی میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت نے پی ٹی آئی اور اسرائیل گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا، زیک گولڈ اسمتھ جیسے افراد پی ٹی آئی کے لیے سازگار پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دے رہے ہیں ،ملک کے مستحکم اداروں کے خلاف سازشیں اور ان پر حملے اسرائیلی آشیرواد سے کئے جا رہے ہیں، عمران خان ملکی اداروں کو کمزور کرکے صیہونی مفادات کے لئے راستہ ہموار کرنا چاہتے ہیں،

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں