خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ناقص سیوریج سسٹم ، کیا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بستی دیوان والی مکمل طور پر بند ہونے جارہا ہے

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بستی دیوان والی جس میں 3 سو کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں اس اسکول کی عمارت علاقے کے ناقص سیوریج سسٹم کی وجہ سے تباہ و بربار ہوچکی ہے،…

ناقص سیوریج سسٹم ، کیا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بستی دیوان والی مکمل طور پر بند ہونے جارہا ہے

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بستی دیوان والی جس میں 3 سو کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں اس اسکول کی عمارت علاقے کے ناقص سیوریج سسٹم کی وجہ سے تباہ و بربار ہوچکی ہے، اسکول کی چاردیواری گرچکی ہے جبکہ کلاس روم اور گراؤنڈ گندے پانی کے جوہڑ کی شکل اختیا رکرچکے ہیں۔اسکول کی تباہ حالی کی وجہ سے طالبات کی کلاسز قریبی جامع مسجد فیصان المصوم کے مدرسے میں لگائی جارہی ہیں جہاں پرطالبات انتہائی مشکل حالات میں تعیلم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،اسکول کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے طالبات اوراساتذہ دونوں ہی مشکلات کا شکار ہیں۔  اہل علاقہ کے مطابق بستی دیوان والی کا سیوریج سسٹم گزشتہ کئی سالوں سے مکمل طور پرختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے بستی دیوان والی اور محلہ یوسف آباد کے ہزاروں افراد پر مشمتمل آبادی مسائل سے دو چارہے۔ کئی بار اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب دلائی جاچکی ہے لیکن کسی نے بھی اس مسلئے کو حل کرنے کے لئے مناسب انتظامات نہیں کیئے اوراب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اسکول کی چار دیواری کئی جگہوں  سے گرچکی ہے اسکول کا احاطہ مکمل طور پر گندے پانی کے جوہڑ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔حکومت اور ضلعی حکومت کی جانب سے گڈگورنس کے مسلسل دعوے تو کئے جارہے ہیں لیکن ایک گرلز ہائی اسکول جو صرف سیوریج کے پانی کی وجہ سے تباہ و برباد ہوچکا ہے اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی بحالی کے لئے فوری طور پر انتظامات کئے جائیں تاکہ  اس اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والی سکیڑوں طالبات جن  کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے اپنا تعلیم عمل جاری رکھنے میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں