728 x 90

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا،بنی گالا پہنچنے کے بعد پشاور روانہ

بانی پی ٹی آئی  کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا،بنی گالا پہنچنے کے بعد پشاور روانہ

باانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ۔بشریٰ بی بی بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار اڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہوئے ، جس کے بعد جیل حکام نے روبکار وصولی کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔جیل انتظامیہ روبکارموصول ہونے

باانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ۔بشریٰ بی بی بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار اڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہوئے ، جس کے بعد جیل حکام نے روبکار وصولی کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔جیل انتظامیہ روبکارموصول ہونے پرقانونی کارروائی کرکے عمران خان کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا، ان کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد وہ بنی گالہ پہنچنے کے بعد وہ پشاور روانہ ہوگئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی۔

ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی بھی رخصت کے باعث گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہیں ہوسکی تھی۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی مجموعی طور پر 9 ماہ سے جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی، سزا کا فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی نے خود جیل میں آکر گرفتاری دی تھی۔

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کے بجائے بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا اور کمشنر اسلام آباد نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کردی تھی۔

ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا جس کے خلاف بشریٰ بی بی نے اپیل دائر کر رکھی تھی۔ 

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos