سکولوں کی مانیٹرنگ اور تعلیمی امور کی بہتری کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے محکمہ تعلیم کے افسران،دو گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ،متعلقہ سکول کونسل کے ممبران اور طلباءسے میٹنگ کی۔ اس موقع پر سکولوں میں بہتری اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے محکمہ تعلیم کے افسران،دو گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ،متعلقہ سکول کونسل کے ممبران اور طلباءسے میٹنگ کی۔ اس موقع پر سکولوں میں بہتری اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے بریفنگ لی گئی اور ضروری امور بارے احکامات جاری کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سکولوں کی مانیٹرنگ اور تعلیمی امور کی بہتری کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں ایجوکیشن افسران سکولوں کا دورہ کرکے تدریسی و دیگر امور کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور اس حوالہ سے سکولوں میں سہولیات کے حوالہ سے جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے۔ سکولوں میں تعلیمی نظام کی بہتری کےلئے تمام میسر وسائل برﺅے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ معیاری تعلیم کا فروغ تسلسل سے جاری رہے ۔


