خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
معیشت

کراچی میں عالمی دفاعی نمائش ‘آئیڈیاز 2024’ شروع ہو گئی

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دفاعی پیداوار اور برآمدات کا حجم بڑھانے کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان اشتراک عمل پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات عالمی دفاعی نمائش اور…

کراچی میں عالمی دفاعی نمائش ‘آئیڈیاز 2024’ شروع ہو گئی

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دفاعی پیداوار اور برآمدات کا حجم بڑھانے کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان اشتراک عمل پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات عالمی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز2024 کے بارہویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو آج ایکسپو سنٹر کراچی میں شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دفاع سمیت تمام شعبو ں میں منافع بخش سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری اور اس صنعت میں ماہرین کیلئے کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیر دفاع نے جغرافیائی تذویراتی ماحول کے حوالے سے کہا کہ آج سلامتی کے ماحول میں بڑھتی ہوئی مشکلات سے نمٹنے کے لئے وسیع تر تعاون کی ضرورت ہے تاکہ کثیر جہتی چیلنجز پرقابو پایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے ہمیشہ عالمی امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

جنوبی ایشیا کی جغرافیائی تذویراتی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کا مؤثر تعاون، علاقائی امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے ناگزیر ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں