ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اراضی ریکارڈ سنٹر جھنگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اراضی…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اراضی ریکارڈ سنٹر جھنگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں آئے سائلین سے سہولیات بارے بھی دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کی سہولت کیلئے بہترین سروس کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور انہیں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ تمام عملہ محنت اور لگن کیساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور یہاں آنیوالے شہریوں سے خوش اخلاقی کیساتھ پیش اور انکے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔


