پاکستان اور بیلاروس نے ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے اہداف کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے آج(پیر) اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی مشیر رومینہ خورشید عالم اور بیلاروس کے قدرتی وسائل اور ماحولیاتی تحفظ کے وزیر
پاکستان اور بیلاروس نے ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے اہداف کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے آج(پیر) اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی مشیر رومینہ خورشید عالم اور بیلاروس کے قدرتی وسائل اور ماحولیاتی تحفظ کے وزیر سرگی ماسلیک کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
فریقین نے ماحولیاتی سیاحت، آبی تحفظ، دائروی معیشت، سرسبز ٹیکنالوجی کی منتقلی، وفود کے تبادلوں کے پروگرام، حیاتیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں ممالک نے قدرتی ذخائر، نیشنل پارکس اور قدرتی ماحول کے تحفظ جیسے محفوظ شعبوں کے اندر ماحولیاتی سیاحت کی ترقی اور تحفظ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور ماحولیاتی استحکام، وسائل کے انتظام اور معاشی مواقع کیلئے اشتراک عمل کی تجویز پیش کی۔
سرگی ماسلیک نے کہا کہ ماحولیاتی نگرانی میں بیلاروس کا تجربہ ماحول دوست پالیسیوں اور طریقوں پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کی کوششوں میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *