اسلام آباد: انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے حکومت اور اپوزیشن، خصوصاً پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، سے فوری اور بامقصد سیاسی مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی نے زور دیا کہ پارلیمان کے فلور اور مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ایک پرامن راستہ نکالنے
اسلام آباد: انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے حکومت اور اپوزیشن، خصوصاً پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، سے فوری اور بامقصد سیاسی مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایچ آر سی پی نے زور دیا کہ پارلیمان کے فلور اور مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ایک پرامن راستہ نکالنے پر اتفاق کیا جائے، بجائے اس کے کہ سیاسی کارکنان کے جذبات بھڑکا کر اسلام آباد اور پنجاب کو مفلوج کیا جائے۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت بلکہ ان کے روزگار کے حق کی بھی خلاف ورزی ہیں۔
کمیشن نے تمام فریقین پر زور دیا کہ یہ وقت سیاسی خود احتسابی کا ہے۔ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ مظاہروں اور ریلیوں میں انسانی جانوں کے ضیاع کو کسی بھی سیاسی رہنما نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ خواہ وہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار ہوں یا سیاسی کارکن، کسی بھی انسان کی جان کا ضیاع سب کے لیے ناقابل قبول ہونا چاہیے۔
ایچ آر سی پی نے اسلام آباد میں حالیہ دنوں کے دوران مظاہروں میں تشدد اور حکام کی جانب سے غیر ضروری طاقت کے استعمال سے جان گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
کمیشن نے زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے امن اور افہام و تفہیم کا راستہ اپنائیں اور ملک کو مزید بحران سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *