خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈی ایچ کیو ہسپتال، تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کے عمل کی موثر اور مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر…

ڈی ایچ کیو ہسپتال، تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کے عمل کی موثر اور مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کے عمل کی موثر اور مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کےلئے تمام دستیاب وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت ہسپتال انتظامیہ ،سینئر ڈاکٹرز اور دیگرمحکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت فارمیسی میں ادویات کی دستیابی، مریضوں کا ریکارڈ، صفائی ستھرائی اورہسپتال کی مشینری کی ورکنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیااورعلاج معالجہ کے سلسلہ میں آئے ہوئے مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے وارڑز میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات کے حوالے سے جائزہ لیا اور ڈاکٹرز و سٹاف کو پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ محکمہ صحت کے افسران و ڈاکٹرز لوگوں کی صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی و دیگر تمام سروسز پرگہری نظر ہے۔ ہسپتالوں میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے اور مزید بہتری کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوںتک پہنچنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں