پاکستان کاسعودی عرب کے ساتھ اشتراک عمل کوفروغ دینے کے عزم کا اعادہ
پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دینے اور اقتصادی و سماجی تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا ا ظہار ایک ورکشاپ…

پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دینے اور اقتصادی و سماجی تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا ا ظہار ایک ورکشاپ کے موقع پر کیا گیا جس کا عنوان ”سعودی۔پاک اقتصادی تعاون ٹاسک فورس’پاکستان میں تبدیلی”تھا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب’ وزیراعظم کے معاون رانا احسان’ سفیر خاص سلمان احمد’ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد’ وفاقی سیکرٹریز’ وفاقی حکومت کے اعلیٰ سرکاری حکام اور صوبائی حکومت کے نمائندوں نے ورکشاپ میں آن لائن شرکت کی۔
وزیر خزانہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے ویژن 2030 سے سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
”عوام’ طریقہ کار اور ٹیکنالوجی” کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے ایسے اقدامات کو اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو پاکستان کے بے مثال سماجی و اقتصادی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کامیاب تبدیلی کو یقینی بنائیں۔


