پاکستان کی زرعی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان کی زرعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ پاکستان نے شمالی افریقہ کو ٹریکٹروں کی برآمد کے ذریعے تجارتی برآمدات میں ایک…

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان کی زرعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔
پاکستان نے شمالی افریقہ کو ٹریکٹروں کی برآمد کے ذریعے تجارتی برآمدات میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے ۔حال ہی میں پاکستانی ٹریکٹروں کی پہلی کھیپ افریقی ملک تنزانیہ پہنچی ہے ۔پاکستانی حکام کی کوششوں کی وجہ سے کینیا اور تنزانیہ کی میسی ٹریکٹا کمپنی نے پاکستان کی زرعی مشینری کے تنزانیہ میں فروغ میں شراکت داری اختیار کی ہے ۔یہ اقدام پاکستان کے عالمی تجارتی شراکت داری میں اضافے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔


