خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

پریس کلب میں محفل نعت رسولﷺ اور سینئر صحافی آصف علی چوہان مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پریس کلب جھنگ میں سالانہ محفل نعت رسولﷺ اور سینئر صحافی ، ممبر پریس کلب اور جرنلسٹس گروپ کے دیرینہ ساتھی آصف علی چوہان مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ تقریب…

پریس کلب میں محفل نعت رسولﷺ اور سینئر صحافی آصف علی چوہان مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پریس کلب جھنگ میں سالانہ محفل نعت رسولﷺ اور سینئر صحافی ، ممبر پریس کلب اور جرنلسٹس گروپ کے دیرینہ ساتھی آصف علی چوہان مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر پریس کلب لیاقت علی انجم اور صدر جھنگ یونین آف جرنلسٹس شریف طاہر نے کی ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ممبران پریس کلب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس ، معززین شہر اور آصف علی چوہان مرحوم کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ محفل نعت میں نامور نعت خوان فخر عباس تابش، آصف علی چشتی ، محمد اعظم چشتی اور دیگر نعت خوان حضرات نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ نقابت کے فرائض جاوید اقبال گوانس نے سر انجام دیئے۔ اس موقع پر قاری عبدالمقیت ہمدمی نے فلسفہ موت و حیات پر تفصیلی خطاب کیا ۔ صدر پریس کلب لیاقت علی انجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دیرینہ ساتھی آصف علی چوہان کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی چوہان پریس کلب کی ہر محفل اور ہر تقریب کی شان اور جان تھے ۔ ان کی جرنلسٹس گروپ کے لئے خدمات گراں قدر ہیں ان کی اچانک وفات سے صحافی برادری کو دلی صدمہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی چوہان کا خلاءکبھی پورا نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے ان کے اہل خانہ کو پریس کلب کے تمام عہدیداران اور ممبران کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ قاری عبدالمقیت ہمدمی نے آصف علی چوہان کے بلندی درجات اور ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں