خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسر سائز کا انعقاد

سپرینٹنڈنٹ جیل علی اکبر گجر کی ہدایت پر سیکورٹی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122، سول…

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسر سائز کا انعقاد

سپرینٹنڈنٹ جیل علی اکبر گجر کی ہدایت پر سیکورٹی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ہم سکوارڈ ، پولیس 15، ایلیٹ فورس اور سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔ تربیت کے دوران فرضی دہشتگردوں نے ڈسٹرکٹ جیل پر فرضی حملہ کیا جس میں ایک فرضی دشتگر مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ ایک پولیس والا زخمی بھی ہوا جس کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے بڑی مہارت سے فوری طبی امداد کے بعد فرضی زخمی کو ہسپتال شفٹ کیا اور تمام سکیورٹی اداروں نے ڈسٹرکٹ جیل کو فرضی دہشتگردوں سے آزاد کروایا اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی صلاحیت کو جانچنا اور اداروں کی آپس میں ایسے موقع پر رابطہ کار کو جانچا تھا تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے آسانی سے نپٹا جا سکے۔ آخر میں اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں