وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی فراہم کئے جا رہے ہیں اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد بھٹی و ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت سمیت سابق
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی فراہم کئے جا رہے ہیں اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد بھٹی و ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت سمیت سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ،مولانا محمد آصف معاویہ،شرجیل عباس قریشی اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکا کہنا تھا کہ ضلع جھنگ میں 363 کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی ٹریکٹز فراہم کئے گئے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی گرین ٹریکٹر اسکیم کسانوں کی فلاح و بہبود اور زراعت کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا اور کسان برادری کو معاونت فراہم کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹریکٹرز کی فراہمی کے ذریعے کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور کھیتی باڑی میں محنت اور وقت کی بچت کرنے میں مدد ملے گی۔حکومت ٹریکٹرز کی قیمت پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے، جس سے یہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے زیادہ قابل برداشت بن رہے ہیں۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *