وزیراعظم شہباز شریف کا شرح سود میں کمی کا خیرمقدم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں دو فیصد کمی کا خیرمقدم کیا ہے۔ پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا…

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں دو فیصد کمی کا خیرمقدم کیا ہے۔ پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کو 13 فیصد پر لانا ملکی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہوگا۔
وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے قومی معیشت میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے نتیجے میں پالیسی ریٹ کو کم کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوگی۔ انہوں نے معیشت کی بحالی کے لیے وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششوں کو بھی سراہا۔


