خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مہم پر اہداف کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر محکمہ…

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مہم پر اہداف کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔محکمہ صحت کے افسران نے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ کے دوران بتایا کہ مہم کے پہلے روز ایک لاکھ 87 ہزارسے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیو مہم کی کامیابی اور کارکردگی کے حوالہ سے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کے لئے ٹیموں کو متحرک رکھا جائے اور مہم کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے بچوں کوپولیو قطرے پلانے سے متعلق جانچ پڑتال کی جائے تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو قطرے پیئے بغیرنہ رہے۔ضلعی افسران سمیت محکمہ صحت کے افسران ٹیموں کی براہ راست نگرانی کےلئے فیلڈ میں موجود رہیں ، گھر گھر جاکر،ٹرانسپورٹ اڈوں،ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر پبلک مقامات پر ٹیموں کی حاضری اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں