خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
معیشت

سٹیٹ بینک نےنیا ای سی آئی بی نظام وی ٹو متعارف کرا دیا

بینک دولت پاکستان نے نیا ای سی آئی بی  نظام  وی ٹو متعارف کرا دیا۔ جو اس کے الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو کا ایک جدید ورژن ہے۔  نیا نظام یکم جنوری 2025ء سے آپریشنل…

سٹیٹ بینک نےنیا ای سی آئی بی نظام وی ٹو متعارف کرا دیا

بینک دولت پاکستان نے نیا ای سی آئی بی  نظام  وی ٹو متعارف کرا دیا۔ جو اس کے الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو کا ایک جدید ورژن ہے۔

 نیا نظام یکم جنوری 2025ء سے آپریشنل ہو جائے گا اور ای سی آئی بی کے موجودہ نظام کی جگہ لے گا۔ اس کو بہترین عالمی روایات کے مطابق  ٹیکنالوجی کی ترقی اور رپورٹنگ کے معیارات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت کریڈٹ انفارمیشن رپورٹ میں کچھ اضافے اور ترامیم بھی متعارف کرائی گئی ہیں جن کا مقصداسے مزید جامع بنانا ہے۔

نیا ای سی آئی بی نظام وی ٹو متعارف کروانے سے  پاکستان کے مالی شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے  ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

یہ اقدام  پاکستان کے مالی انفراسٹرکچر کو جدید بنانے اور معاشی نمو کو فروغ دینے  کے متعلق اسٹیٹ بینک کے وسیع تر وژن کا عکاس ہے۔

تفصیلات اس لنک پر دستیاب ہیں:(https://www.sbp.org.pk/cpd/2024/CL2.htm)

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں