یونائیٹڈ ویلفیئر فاؤئڈیشن کی کاجانب سے ریسکیو، پولیس اورسول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات کے لئے ایوارڈ تقریب کا انعقاد
یونائیٹڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام سالانہ "بیسٹ مینجمنٹ ایوارڈ 2024" کی پروقار تقریب صنعت زارآفس، ٹوبہ روڈ جھنگ میں منعقد کی گئی۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راؤ عبدالشکور…

یونائیٹڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام سالانہ “بیسٹ مینجمنٹ ایوارڈ 2024” کی پروقار تقریب صنعت زارآفس، ٹوبہ روڈ جھنگ میں منعقد کی گئی۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راؤ عبدالشکور تھے۔ تقریب میں سابق ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہرعباس عادل، ممتاز شاعر، ادیب، مصنف سرجن ڈاکٹر نیاز علی محسن مگھیانہ ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر طاہر عباس 1122 اور انچارج خدمت سنٹر سب انسپکٹر محترمہ زروا نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ یونائیٹیڈ ویلفیئرفاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت میں جو کردار اد کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ خصوصی طور پر تعلیم اور صحت کے حوالے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔یونائیٹڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن جھنگ کے چیئرمین چوہدری راشد علی کا کہنا تھا کہ یہ فاؤنڈیشن ہمیشہ سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے اور بہترین خدمات کو تسلیم کرنے میں پیش پیش رہی ہے، اور یہ تقریب اسی عزم کا عملی مظہر ہے۔ تقریب میں اظہرعباس عادل، راؤرعبدالشکور، ڈاکڑ نیاز علی محسن میگھیانہ،ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر طاہرعباس 1122،محترمہ اصغری پروین ، میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو محمد زبیر، خاتون ریسکیور مقدس، انچارج خدمت سنٹرسب انسپکٹرمحترمہ زروا اور سول سوسائٹی، میڈیا میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نواز گیا۔


