خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا تھانہ موچیوالا میں کھلی کچہری کا انعقاد

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے تھانہ موچیوالا، جھنگ میں عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال…

آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا تھانہ موچیوالا میں کھلی کچہری کا انعقاد

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے تھانہ موچیوالا، جھنگ میں عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ آر پی او نے موقع پر موجود پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔آر پی او نے عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم کے تدارک کے حوالے سے خصوصی طور پر پولیس افسران کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے ان طبقات کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔کھلی کچہری کے بعد آر پی او ذیشان اصغر نے تھانہ موچیوالا کی باقاعدہ انسپکشن بھی کی، جہاں انہوں نے پینڈنگ درخواستوں، فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی، ریکارڈ مینجمنٹ اور دیگر انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔آر پی او نے اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھا جائے اور پولیس افسران فرض شناسی کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کریں کہ شہری خود کو محفوظ، باوقار اور حقیقی غمخواروں کے حصار میں محسوس کریں۔آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہو۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں