آرمی چیف کل جی پی آئی کے مختلف منصوبوں کا دورہ کریں گے
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور اہم سرکاری افسران جمعے کو گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کے مختلف منصوبوں کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ جی پی آئی…

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور اہم سرکاری افسران جمعے کو گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کے مختلف منصوبوں کا دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران وہ جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور سہولیات کا جائزہ لیں گے۔
اس دورے میں جی پی آئی کے سمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مال اور ریسرچ سہولت مراکز کا افتتاح بھی شامل ہے۔ شرکا کو جی پی آئی کے تحت زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش بھی ہوگی۔ زرعی اختراعات اور ترقی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے سرکاری افسران ماڈل فارمز کا بھی دورہ کریں گے۔
آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام کے دورے سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔


