خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

آفات سے نمٹنے کا قومی دن8اکتوبرضلع بھر میں بھرپور انداز میں منایاگیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹراشفاق احمد

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹراشفاق احمد کی زیرنگرانی ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ریسکیواینڈسیفٹی افسران کی سربراہی میں تمام ریسکیورز ریسکیورضاکاروں،طلباء اور شہریوں نے ملکربھرپورانداز میں منایا۔اور اس سلسلہ میں آگہی ریلی بھی نکالی گئی۔جس میں…

آفات سے نمٹنے کا قومی دن8اکتوبرضلع بھر میں بھرپور انداز میں منایاگیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹراشفاق احمد

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹراشفاق احمد کی زیرنگرانی ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ریسکیواینڈسیفٹی افسران کی سربراہی میں تمام ریسکیورز ریسکیورضاکاروں،طلباء اور شہریوں نے ملکربھرپورانداز میں منایا۔اور اس سلسلہ میں آگہی ریلی بھی نکالی گئی۔جس میں ریسکیورزنے 8اکتوبر2005کو پاکستان میں آنے والے زلزلہ ،سیلاب 2014 کے مناظر کو بیان کیا اور سانحات سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر بیان کی گئیں۔ریسکیو1122کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے بچائو کی آگاہی کے لیے واک کی گئی۔ جن پر بینرز آویزاں تھے اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔لوگوں میں آگہی بروشرز تقسیم کئے گئے،سکول اورکالجز میں ورکشاپس کے ذریعے آگہی اورتربیت فراہم کی گئی۔ریسکیوسٹیشنز پر بینرزآویزاں کرکے عوام میں شعوراُجاگرکیاگیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں سانحات پیش آنے سے پہلے آگاہی فراہم کرنا ہے کیونکہ مہذب قومیں سانحات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیار رہتی ہیں اور ضرورت کے وقت منظم انداز میں سانحہ کے باعث متاثرہ افراد کو بچانے کے لیے انتظام کاری کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سانحات سے بچاؤ انتہائی اہمیت کا حامل ہے لوگ ان سے نمٹنے کے لیے عملی طور پر تربیت حاصل کریں ،حکومت نے اس سلسلے میں بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ 8اکتوبر 2005میں 7.6شدت کا زلزلہ ملک کے بالائی علاقوں میں آیا اور اس کے ساتھ ساتھ 2014 کا سیلاب جس نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا جس سے بہت سے لوگوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ۔8اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں بہت بڑے پیمانے پر ملک پاکستان کا نقصان ہوا اور
انکی امداد کے لیے پاکستان سے بہت سے لوگ وہاں پہنچے لیکن تربیت کی کمی کے باعث زخمی افراد کو ملبے سے نکالتے وقت کثیر تعداد میں لوگ زندگی بھر کے لیے معذور ہوگئے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر پاکستانی ریسکیو 1122کی عملی تربیت حاصل کرے اور پاکستان کا کارآمد شہری بنے،ہم اس سلسلے میں تعلیمی اداروں،صنعتی اداروں مختلف آرگنائزیشنز اور عام آدمی کو مختلف جدید کورسز کے ذریعے تربیت فراہم کرکے اس قابل بنا رہے ہیں کہ سانحات زلزلہ ہو یا طوفان،سیلاب ہو یا آگ اس میں یہ لوگ امداد فراہم کرسکیں۔سانحہ سے نمٹنا ایک ادارے کے لیے ممکن نہیں ہوتا اس میں تمام ادارے،آرگنائزیشنزاور دیگر وسائل کی ضرورت درکار ہوتی ہے،جس سے ہزاروں لاکھوں لوگوں کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔
ریسکیواینڈسیفٹی افیسرز میڈم اصغری پروین اور اقبال الحسن نے اس دن کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلع جھنگ میں سیلاب 2014ایک بڑا سانحہ تھا،جس نے ریسکیو1122کے قیام کی وجہ سے بہترین انداز میں ہینڈل کیا گیا۔یہ سانحہ بھی زلزلہ2005کی طرح ضلع جھنگ کے لیے بہت بڑا سانحہ تھا لیکن ریسکیورزکی دن رات کی انتھک محنت سے اموات کی شرح کا موازنہ کریں تو 1فیصد بھی نہیں بنتی جس کی سب سے بڑی وجہ ریسکیو1122 قیام ہے۔شہریوں کوریسکیو1122کے تحت تربیتی کورسز کرکے اپنے شہر کو محفوظ بنانے میں اور ایسے قدرتی سانحات سے بچائو میں معاون بننا چاہئے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں