منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے اپنا لائحہ عمل وضع کریں۔ وہ اسلام آباد میں سماجی و اقتصادی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیرمنصوبہ بندی نے
منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے اپنا لائحہ عمل وضع کریں۔
وہ اسلام آباد میں سماجی و اقتصادی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیرمنصوبہ بندی نے خاص طور پرصوبہ بلوچستان سے کہا کہ وہ ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے کیلئے اپنا لائحہ عمل فوری تیارکرے۔
احسن اقبال نے تنازعات کا شکار علاقوں کے حوالے سے قومی بیانیے کو ازسر نو تشکیل دینے کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں اوربلوچستان کے منتخب اضلاع میںنوجوانوں کی ترقی، کاروبار، متبادل ذریعہ معاش اورانہیں سماجی و اقتصادی طورپر بااختیار بنانے کیلئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *