خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین کی سالانہ میلادِ مصطفےﷺ و حق باھُوکانفرنس مائی ہیر اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی ۔

سالانہ میلادِ مصطفےﷺ و حق باھُوکانفرنس زیرِ اہتمام اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین مائی ہیر اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت سرپرست اعلی اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضور جانشین سلطان…

اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین کی سالانہ میلادِ مصطفےﷺ و حق باھُوکانفرنس مائی ہیر اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی ۔

سالانہ میلادِ مصطفےﷺ و حق باھُوکانفرنس زیرِ اہتمام اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین مائی ہیر اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت سرپرست اعلی اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضور جانشین سلطان الفقر صاحبزادہ سلطان محمد علی نے کی۔ جگر گوشہ سلطان العارفین، مرکزی جنرل سیکرٹری اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین،چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ چیف ایڈیٹر ماہنامہ مراۃ العارفین،دیوان آف جونا گڑھ اسٹیٹ حضرت صاحبزادہ سلطان احمد علی نے خصوصی خطاب میں کہا کہ ایک عام انسان کے لیے علم کا ذریعہ مطالعہ اوردیگر بصری ذرائع ہیں جبکہ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفےﷺ کو حصول علم کے لیے کسی ذریعہ علم کی احتیاج نہیں کیونکہ اللہ رب العزت نے ہر علم میں حضور اکرمﷺ کو تمامیت عطا فرمادی ہے، انہو ں نے کہا کہ آج امت کے اندر جو مایوسی و ناکامی پھیلی ہوئی ہے اس کی بنیادی وجہ کتاب و سنت کو ترک کرنا ہے جن میں ہمارے لیے کامل رہنمائی موجود ہے،رسول اللہﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ اس امت کے آخر میں آنے والے اپنے سے پہلے والوں پر لعنت بھیجیں گے۔موجودہ دور میں سوشل میڈیا پہ یہی کچھ دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں گالم گلوچ اور دشنام طرازی کا کلچر عام ہے اور مخصوص انتشاری ایجنڈے کے تحت کچھ کم علم اور نااہلِ طبقے اسلاف واکابرین پہ طعن کرتے ہیں جس سے معاشرے میں نفرت وتعصب اور شدت پسندی جیسے عناصر کو ہوا ملتی ہے- صوفیاء کرام کی تربیت کا مقصد معاشرے سے انتشار وفساد کا خاتمہ اور لوگوں کو آپس میں جوڑنا ہے۔انہوں نے اصلاحی جماعت کا پیغام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قلب کی آنکھ کو تصورِ اسم اللہ ذات سے روشن کریں تاکہ بیداری قلب کے ذریعے معرفتِ حق تعالیٰ نصیب ہوجائے۔ آخرمیں حضور جانشین سلطان الفقر صاحبزادہ سلطان محمد علی نے خصوصی دعا کی۔کانفرنس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مریدین کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں