728 x 90

افغان طالبان کے جابرانہ قوانین کے خلاف کینیڈا اور یورپ بھرمیں احتجاجی مظاہرے

افغان طالبان کے جابرانہ قوانین کے خلاف کینیڈا اور یورپ بھرمیں احتجاجی مظاہرے

افغان طالبان کے جابرانہ قوانین اور ہرات میں شہریوں کے قتل عام کے خلاف کینیڈا اور یورپ بھرمیں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور ہرات میں کریک ڈاؤن کے خلاف کینیڈا، جرمنی اوردیگر یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے “تعلیم، روزگار اور آزادی” کے نعرے لگائے اور طالبان رجیم

افغان طالبان کے جابرانہ قوانین اور ہرات میں شہریوں کے قتل عام کے خلاف کینیڈا اور یورپ بھرمیں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور ہرات میں کریک ڈاؤن کے خلاف کینیڈا، جرمنی اوردیگر یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین نے “تعلیم، روزگار اور آزادی” کے نعرے لگائے اور طالبان رجیم کے خلاف فوری عالمی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

جرمنی کے شہر اسٹُٹ گارٹ کے مظاہرے میں مظاہرین نے جرمن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان طالبان رجیم کے ساتھ تمام سفارتی روابط فوری طور پر ختم کرے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی سینکڑوں افراد افغان طالبان کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے اور رجیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اسپین اوراٹلی میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں افغان خواتین سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ شرکاء نے طالبان رجیم کے خلاف نعرہ بازی کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos