خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

انسداد پولیو مہم کے آخری روز کیچ اپ ڈیز کی کوریج اور کارکردگی کے حوالہ سے میٹنگ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے انسداد پولیو مہم کے آخری روز کیچ اپ ڈیز کی کوریج اور کارکردگی کے حوالہ سے میٹنگ میں انسداد پولیو مہم کے ٹارگٹ اوراعداد وشمار کا جائزہ لیا۔اجلاس…

انسداد پولیو مہم کے آخری روز کیچ اپ ڈیز کی کوریج اور کارکردگی کے حوالہ سے میٹنگ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے انسداد پولیو مہم کے آخری روز کیچ اپ ڈیز کی کوریج اور کارکردگی کے حوالہ سے میٹنگ میں انسداد پولیو مہم کے ٹارگٹ اوراعداد وشمار کا جائزہ لیا۔اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے آخری روز تک ٹیموں نے 5 لاکھ77 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔اس ضمن میں مانیٹرنگ کاعمل بھی سو فیصدرہاہے۔ ڈپٹی کمشنرنے انسداد پولیو مہم کی کوریج اور کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہیلتھ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح لگن سے اپنا کام کریں تاکہ ضلع کو پولیومرض سے پاک رکھا جائے۔ ہمیں آئندہ بھی اسی قومی جذبہ کے تحت اپنی تمام سرگومیوں کو بروئے کار لا کر اپنے اہداف کو سو فیصد حاصل کرنا ہے کیونکہ پولیو مرض کا یکسر خاتمہ صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا آئندہ بھی مہم کو احسن انداز میں سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری لانے کےلئے سرتوڑ کوششیں جاری رکھیں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں