vvانٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن سمیت جھنگ کی تمام تحصیلوں کے سب اسٹیشنز پر ایک خصوصی سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122 کے رضاکاروں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سنٹرل اسٹیشن جھنگ میں منعقد سیمینار سے خطاب کرتے
vvانٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن سمیت جھنگ کی تمام تحصیلوں کے سب اسٹیشنز پر ایک خصوصی سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122 کے رضاکاروں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سنٹرل اسٹیشن جھنگ میں منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ سلطان محمود نے انٹرنیشنل یوتھ ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں اور انسانیت کی خدمت کے لیے بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ریسکیو 1122 کے رضاکار مشکل حالات میں عوام کی مدد اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے بھی خصوصی شرکت کی اور نوجوان ریسکیو رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ کا استعمال، مقررہ رفتار برقرار رکھنے اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل روڈ سیفٹی کے پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
سیمینار کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود کی سربراہی میں آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔ واک میں ریسکیو 1122 کے رضاکاروں اور دیگر شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔ واک کا مقصد نوجوانوں میں خدمتِ خلق، روڈ سیفٹی، ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور معاشرتی ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *