سنہری مستقبل کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادکی جانب سے یکم جنوری 2026 سے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انچارج ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جھنگ کیمپس مسز صائمہ ارم نے داخلہ مہم کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سنہری مستقبل کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادکی جانب سے یکم جنوری 2026 سے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انچارج ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جھنگ کیمپس مسز صائمہ ارم نے داخلہ مہم کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے تعلیمی سیشن میں میٹرک ایف اے، بی اے، بی کام، بی ایڈ کے علاوہ متعدد بی ایس پروگرامز ، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامر میں داخلے دئیے جائیں گے۔ رواں داخلہ مہم کے دوران دونئے پروگرامز میٹرک (سائنس) اور اے ڈی بی اے سائیکالوجی کے ساتھ ساتھ بی ایس سائیکالوجی میں بھی داخلوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، تا کہ طلبہ و طالبات جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم حاصل کر سکیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے غریب،یتیم، نادارہ معذور افراد، شہداءکے بچوں، ٹرانس جینڈر اور قیدی طلبہ کے لیے فیس معافی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس سے ہزاروں طلبہ و طالبات کو تعلیمی مواقع میسر آئیں گیاس حوالے سے مزید معلومات کے لیے خواہشمند طلبہ و طالبات علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی جھنگ ریجنل دفتر کے ای میل ایڈریسrd_jhang@aiou.edu.pk sc_jhang@aiou.edu.pkاور واٹس ایپ نمبر 03271632802اورریجنل کیمپس نمبر0477631166پر رابطہ کر سکتے ہیں انچارج ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مسز صائمہ ارم نے طلبہ و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے اور بھر پور فائدہ اٹھا کر اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *