728 x 90

اٹلی کا پاکستانی کارکنوں کیلئے 10,500ملازمتوں کا کوٹہ مختص

اٹلی کا پاکستانی کارکنوں کیلئے 10,500ملازمتوں کا کوٹہ مختص

اٹلی نے اگلے تین سال کے دوران پاکستانی کارکنوں کیلئے 10,500ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیاہے۔ سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے مطابق اس انتظام کے تحت ہرسال 3500پاکستانی ورکرز کو اٹلی میں روزگارملے گا۔ وزارت کے ترجمان نے کہا کہ اٹلی پہلا یورپی ملک ہے جس نے باضابطہ طور پر

اٹلی نے اگلے تین سال کے دوران پاکستانی کارکنوں کیلئے 10,500ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیاہے۔

سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے مطابق اس انتظام کے تحت ہرسال 3500پاکستانی ورکرز کو اٹلی میں روزگارملے گا۔

وزارت کے ترجمان نے کہا کہ اٹلی پہلا یورپی ملک ہے جس نے باضابطہ طور پر پاکستان کیلئے مخصوص لیبر کوٹہ مختص کیا اور اسے پاکستان اور یورپ کے درمیان روزگار کے مواقع کی فراہمی میں تعاون کے لئے ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔

پاکستان اٹلی مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس آئندہ سال فروری میں اسلام آباد میں ہوگا جس کامقصد باہمی تعاون کو مزید مضبوط بناناہے۔

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مسلسل کوششوں کے بعد حاصل ہونے والا تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ یورپی لیبر مارکیٹ میں پاکستانی کارکنوں کیلئے نئے راہیں کھولے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos