خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

“اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم کے تحت منتخب افراد میں لیز ڈیڈز کی تقسیم کے حوالہ سے خصوصی تقریب کا انعقاد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں "اپنا کھیت اپنا روزگار" سکیم کے تحت منتخب افراد میں لیز ڈیڈز کی تقسیم کے حوالہ سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں…

“اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم کے تحت منتخب افراد میں لیز ڈیڈز کی تقسیم کے حوالہ سے خصوصی تقریب کا انعقاد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں “اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم کے تحت منتخب افراد میں لیز ڈیڈز کی تقسیم کے حوالہ سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، ممبرز صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر قریشی اور عابدہ بشیرسمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن، سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ اور صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے کہا کہ سکیم کے تحت 12,717 درخواستوں میں سے شفاف عمل کے بعد 742 افراد کا حتمی انتخاب کیا گیا، آئندہ ہفتے تمام اسسٹنٹ کمشنرز منتخب کاشتکاروں کو اراضی کا قبضہ تحویل میں لے کر دیں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت 100 روپے سالانہ پر 5 ایکڑ اراضی لیز کی جا رہی ہے، کاشتکاروں کو زمین آباد کرنے کے لیے 50 ہزار روپے فی ایکڑ ترقیاتی گرانٹ بھی دی جائے گی، حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کاشتکاروں کو تمام ممکنہ زرعی تعاون فراہم کرے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں