خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی منظوری دے دیسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیےپاکستان ریلوے نے آمدن میں تاریخی 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کر لیا: حنیف عباسیامریکی حکام کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکتنائیجیریا میں 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاریبھارت نے مسقط میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیاپاکستانی ادویات قبضے میں لینے ، انہیں جلانے کی کوشش پر افغانستان میں احتجاج شروع ہوگیاسترہ ممالک کی ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
معیشت

اڑتیس ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج 2026 کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے، جس کے لیے 38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج، 2026…

اڑتیس ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج 2026 کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے، جس کے لیے 38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج، 2026 کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم نے اجلاس کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی امدادی رقم 5 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار فی کس کی گئی ہے، تاکہ مستحق افراد کی رمضان کے بابرکت مہینے میں مالی مدد کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا اور جامع رمضان ریلیف پیکج ہے۔ پچھلے سال کے کامیاب تجربے پر مبنی وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج 2026 کی تقسیم بھی اسی شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے نقد مالی مدد مستحق افراد تک پہنچائی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے رمضان پیکج کے لئے کام کرنے والے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے مستحق افراد کو رقم کی فراہمی ایک انتہائی شفاف اور سہل ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جا رہی ہے، لوگوں کو لمبی قطاروں سے نجات ملی ہے اور اُن کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوتی۔

اجلاس کو پی ایم رمضان ریلیف پیکیج 2026 پر پیشرفت کے حوالےسے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سال 8 رمضان المبارک تک 64 فیصد مستحق افراد تک رقوم پہنچائی جا چکی ہیں۔ بقیہ مستحق افراد کو رقوم کی ادائیگی کے حوالے سے تصدیق اور جانچ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس سال 12 بینک اور فنانشل ٹیکنالوجیز کی کمپنیاں رقوم کی تقسیم میں حکومت کی شراکت دار ہیں۔ رمضان پیکیج میں شامل مستحقین اب تک 1.1 ملین ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کر چکے ہیں۔ 

پی ایم رمضان پیکج کی آگاہی کے حوالے سے مستحق افراد کو اب تک 12 لاکھ 27 سے زائد روبو (خود کار) کالز کی جا چکی ہیں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ایم رمضان پیکج کا دائرہ کار پورے ملک بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر تک پھیلا ہوا ہے۔ ڈیجیٹل والٹس ڈیٹا پر مبنی مالی نظام کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ ریئل ٹائم ڈیش بورڈز کے ذریعے ادائیگیوں کی اپ ڈیٹ کی ذریعے شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پی ایم رمضان پیکج کے حوالے سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں