728 x 90

ایرانی صدر کو صحت کے شعبے میں خدمات پر اعزازی فیلوشپ تفویض

ایرانی صدر کو صحت کے شعبے میں خدمات پر اعزازی فیلوشپ تفویض

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کی جانب سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ان کی صحت عامہ کی خدمات، شعبۂ صحت کی تعلیم، طب کی تحقیق اور معاشرے کی خدمت کے اعتراف میں شعبہ جراحیِ قلب میں اعزازی فیلو شپ عطا کی گئی۔ ایرانی صدر کو اعزازی فیلو شپ دینے کی تقریب میں

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کی جانب سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ان کی صحت عامہ کی خدمات، شعبۂ صحت کی تعلیم، طب کی تحقیق اور معاشرے کی خدمت کے اعتراف میں شعبہ جراحیِ قلب میں اعزازی فیلو شپ عطا کی گئی۔

ایرانی صدر کو اعزازی فیلو شپ دینے کی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

ایرانی صدر کو پاکستان کی جانب سے اعزازی فیلو شپ دینے سے پاکستان اور ایران کے مابین شعبہ طب بالخصوص پاکستان اور ایران کے میڈیکل کالجز کے مابین شعبہ طب کی تعلیم، اداروں کی سطح پر تعلیمی تبادلوں، طبی تحقیق، فیکلٹی اور ممتحنین کے تبادلوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ 

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos