خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف جھنگ نے رواں ماہ 35 موٹرسائیکل برآمد کرلئے

ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی سپرویژن میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے رواں ماہ میں کریک ڈاؤن کے نتیجے میں چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں…

اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف جھنگ نے رواں ماہ 35 موٹرسائیکل برآمد کرلئے

ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی سپرویژن میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے رواں ماہ میں کریک ڈاؤن کے نتیجے میں چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد عدیل ، افتخار عرف کا کا محمد شہباز اور منور شامل ہیں۔ یہ گینگ تھانہ قادر پور ،سٹی ، کو توالی ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور تھانہ صدر کے ایریا میں وارداتیں کرتا تھا۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے ملزمان کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ان سے 35 عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے متاثرہ شہریوں کے حوالے کئے۔ ملزمان کے خلاف زبردست کاروائی کے نتیجے میں 54 مقدمات کو یکسو کیا گیا ۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے انسپکٹر مظہر شہزادہ سب انسپکٹر مبشر احمد سب انسپکٹر اجمل سمیجہ اور AVLS ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات کی روشنی میں جھنگ پولیس کا شہریوں کے جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انسداد جرائم کیلئے ضلع بھر میں کرائم پاکٹس پرنا کہ بندی کا عمل شروع کیا گیا ہے، اسکے علاوہ شہر بھر میں پکٹس ڈیوٹی لگائی گئی ہیں تا کہ موثر چیکنگ کے ذریعے جرائم کی روک تھام کے ساتھ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کیا جا سکے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کا یہ کہنا تھا کہ اینٹی لفٹنگ سٹاف کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے ان کے کارگردگی کوسراہا اور ٹیم کو شاباش دی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں