728 x 90

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ضلعی محکموں کے افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ضلعی محکموں کے افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ کی۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ضلعی محکموں کے افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ کی۔ اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ضلعی محکموں کے افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ کی۔ اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔میٹنگ میں ای بز پورٹل پر زیر التوا درخواستوں کو فوری نمٹانے پر زور دیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کی درخواستوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ ضلع بھر میں جاری بیوٹیفکیشن اسکیموں پر کام کی پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں واسا اور ستھرا پنجاب کے تحت جاری صفائی آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کرنے کی تاکید کی۔مزید برآںڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی۔اس موقع پر سائلین نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں جن میں ریونیو، میونسپل سروسز اور دیگر عوامی نوعیت کے معاملات شامل تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت اور میرٹ پر ازالہ یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام کو بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا فوری حل ممکن بنانا ہے، لہٰذا تمام محکمے شہریوں کی داد رسی میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos