خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
معیشت

برآمدات میں اضافہ اور مقامی صنعتی پیداوار حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے اور صنعتی مصنوعات کی مقامی سطح پر پیداوار کیلئے موثر پالیسی اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام…

برآمدات میں اضافہ اور مقامی صنعتی پیداوار حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے اور صنعتی مصنوعات کی مقامی سطح پر پیداوار کیلئے موثر پالیسی اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس کا مقصد سرمایہ کاری بڑھانا اور مجموعی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے صنعت اور مینوفیکچرنگ کے فروغ کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیرہے۔

وزیراعظم نے اس امر پرزور دیا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کا محور طویل المدتی اقتصادی فوائد اور عوامی فلاح وبہبود ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع سے مستقبل کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں توانائی کے تحفظ اور نقل و حمل کی سستی سہولیات یقینی بنانے کیلئے ایک جامع اور موثر برقی گاڑیوں کی  پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام وزارتوں کو موثر ترقیاتی پالیسیاں بنانے اور ان پر عملدرآمد کیلئے مل کر اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں