728 x 90

براڈ پیک سانحہ الپائن کلب جھنگ کی جانب سے جاں بحق کوہ پیماؤں کی یاد میں تعزیتی تقریب، شمعیں روشن کی گئ اور دعائے مغفرت

براڈ پیک سانحہ الپائن کلب جھنگ کی جانب سے جاں بحق کوہ پیماؤں کی یاد میں تعزیتی تقریب، شمعیں روشن کی گئ اور دعائے مغفرت

پاکستان کی بلند چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دس رکنی کوہ پیماؤں کے گروپ کی یاد میں الپائن کلب جھنگ کے زیر اہتمام چرچ گراؤنڈ جھنگ میں ایک پُروقار تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں الپائن کلب جھنگ کے صدر رانا غلام عارف، جنرل

پاکستان کی بلند چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دس رکنی کوہ پیماؤں کے گروپ کی یاد میں الپائن کلب جھنگ کے زیر اہتمام چرچ گراؤنڈ جھنگ میں ایک پُروقار تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں الپائن کلب جھنگ کے صدر رانا غلام عارف، جنرل سیکرٹری امان اللہ شان،کنور محمد علی،شاہد حمید،راو فرخ،مہر قیصر سجاد ،اکمل ملک،اشرف شاہین،علی عباس کلب کے اراکین، شہریوں، صحافیوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جاں بحق کوہ پیماؤں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الپائن کلب جھنگ کے صدر رانا غلام عارف نے کہا کہ براڈ پیک پر پیش آنے والا یہ المناک حادثہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے کوہ پیمائی کے شعبے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے نے کھیلوں اور مہم جوئی سے محبت کرنے والے لاکھوں افراد کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے تمام کوہ پیماؤں کی جرات، عزم اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بہادر کوہ پیما ہمیشہ اپنی جرات اور بلند حوصلے کی وجہ سے یاد رکھے جائیں گے۔

رانا غلام عارف نے مزید کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد اب تک چار کوہ پیماؤں کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ ادارے دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے انتہائی مشکل موسمی حالات میں مسلسل امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل دے۔

الپائن کلب جھنگ کے جنرل سیکرٹری امان اللہ شان نے اپنے خطاب میں کہا کہ براڈ پیک کا یہ سانحہ پوری دنیا کے لیے باعثِ افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ہمت، عزم، نظم و ضبط اور قدرتی چیلنجز کا سامنا کرنے کا نام ہے، اور اس میدان میں جان قربان کرنے والے تمام کوہ پیما حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں جاں بحق کوہ پیماؤں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

تقریب کے دوران شرکاء نے جاں بحق کوہ پیماؤں کی یاد میں شمعیں روشن کیں، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور ان کی خدمات، جرات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان میں کوہ پیمائی کے فروغ اور محفوظ مہم جوئی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

تقریب کے اختتام پر راؤ عبدالواحد نے جاں بحق کوہ پیماؤں کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کروائی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ براڈ پیک سانحے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر کوہ پیماؤں کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos