برگیڈئیر بابرعلاؤالدین (ر) کا دورہ جھنگ,یونیورسٹی آف جھنگ،ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سے ملاقات، ڈی ایچ کیو کے دورہ
زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر برگیڈئیر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر)، چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف سی ایم کمپلینٹ سیل، سی ایم کرائم سرویلنس یونٹ (سی ایم سی ایس…

زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر برگیڈئیر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر)، چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف سی ایم کمپلینٹ سیل، سی ایم کرائم سرویلنس یونٹ (سی ایم سی ایس یو)، سی ایم انسپکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی) اور سی ایم اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ (سی ایم ایس ایم یو)نے جھنگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی آف جھنگ کے ملٹی پرپز ہال میں سٹاف و طلباءسے خطاب کیا۔ برگیڈئیر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر)نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے کی ترقی میں تعلیمی اداروں کا بنیادی کردار ہے۔خواتین نے تعلیمی میدان میں اور پیشہ ورانہ زندگی میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔بابر علاؤالدین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوجوان کو تمام شعبوں میں کامیاب بنانے کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوجوانوں کیلئے متعدد انقلابی پروگرام لائے گئے ہیں،ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنشپ پروگرام ،الیکٹرک بائیکس کی فراہمی،سکالرشپ پروگرام شامل ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ خواتین کو ہراسمنٹ اور تشدد جیسے مسائل کی روک تھام کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سخت ترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔برگیڈئیر ر بابر علاؤدین نے طلباءکے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی کیا۔بعد ازاں انہوں نے سٹوڈنٹ کنٹین کا دورہ بھی کیا گیا اور حفظانِ صحت کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے۔برگیڈئیر ر بابر علاؤدین نے یونیورسٹی میں پودا بھی لگایااوریونیورسٹی آف جھنگ کی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات کو سراہا۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی محکموں کے سربراہان سے میٹنگ کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات کے حوالے سے افسران سے بریفنگ لی اور دفاتر میں پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔برگیڈئیر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ حکومت پنجاب صحت، تعلیم، زراعت،ڈویلپمنٹ پر خصوصی فوکس کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کاشتکاروں کیلئے کسان کارڑ،مشینری کی فراہمی،گرین ٹریکٹرز پروگرام جیسے منصوبوں کے زریعے ایگریکلچر کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹر کی ری ویمپنگ لے جاری کام کو باقاعدہ چیک کرنے کے حوالے سے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو یونین کونسل کی سطح پر گراؤنڈز کی بحالی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جلد جھنگ میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہو جائے گا۔برگیڈیر ر بابر علاؤالدین نے ہدایات جاری کیں کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ ایجوکیشن کے افسران گورنمنٹ سکولوں کے باقاعدہ دورہ کریں اور تدریسی عمل میں بہتری کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔ سموگ کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سر انجام دیں۔ صفائی آپریشن،تجاوزات کے خاتمے،پیچ ورک،ڈرینجز کی صفائی،مین ہولز کو کور کرنے کے حوالے سے میونسپل کمیٹیز و لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایات جاری کی گئی۔ جاری ترقیاتی اسکیموں میں میٹریل کی کوالٹی کا جائزہ لینے اور وقت پر مکمل کرنے کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو بھی احکامات جاری کئے گئے۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے ہمراہ یاد گار شہدائے پولیس پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی ، شہدائے پولیس کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے پولیس خدمت مرکز کا وزٹ بھی کیا اور بہترین ماحول اور سروسز کو سراہا ، خدمت مرکز میں سروسز کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے خدمت مرکز کی سہولیات بارے بھی دریافت کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ میں ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے امن و امان کی صورتحال ، پبلک سروس ڈیلیوری اور جرائم کے حوالے سے ملٹی میڈیا بریفننگ دی ۔ چیئرپرسن چیف منسٹربریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کے حوالے سے پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا اور سراہتے ہوئے مزید موثر اقدامات کی ہدایت کی ۔ چیئرپرسن چیف منسٹر بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور بہتر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے۔ خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ چیئرپرسن چیف منسٹربریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام، جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
بریگیڈیئر ر بابر علاؤالدین نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ ہسپتال میں مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کی اور سہولیات بارے دریافت کیا۔ وارڑز میں مریضوں سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔ ہسپتال میںں سیکورٹی گارڈ کی شہری کے ساتھ بد تمیزی کی شکایت پر سیکورٹی انچارج کی سرزنش،ایم ایس کو انکوائری کی ہدایات۔ نرسری وارڑ میں بچوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بریفنگ لی۔ میڈیکل ایمرجنسی میں مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا اور ایکسرے روم کا دورہ بھی کیا۔ سرجیکل وارڑ،ٹراما سنٹر،سٹی سکین،پیڈز وارڑ اور میڈیکل وارڑز میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ زیر تعمیر میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی کا دورہ کیا اور محکمہ بلڈنگ کے افسران سے بریفنگ لی۔ بلڈنگ کو جلد فنگشنل کروانے کے حوالے سے درکار فنڈز جلد جاری کروائے جائیں گے۔۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔


