خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سردار محمد یوسف کی عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایتانتونیو گوتریس کی اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی حمایت اور نمایاں کردار کی تعریفایشین گیمز کرکٹ: پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گاایشین گیمز ہاکی: پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل کل ہوگااحسن اقبال کا ٹرانسپورٹ گزرگاہوں کو اقتصادی راہداریوں میں تبدیل کرنے پر زورپاکستان، اے ڈی بی کا برآمدات بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ ایکسیلیریٹر پروگرام شروع کرنے پر اتفاقامریکہ آج عراق سے فوجی انخلا مکمل کرے گاپاکستان کا صومالیہ میں بحری جہاز کی بازیابی کی کارروائی میں جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت
جھنگ

جھنگ: ایف بی آر کے اقدامات اور پی او ایس نفاذ کے خلاف آج جھنگ میں کئی نجی کلینکس و ہسپتال بند رہے

جھنگ: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کی اپیل پر ایف بی آر کے رویے، پوائنٹ آف سیل (POS) کے نفاذ اور انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 175/C کے تحت کارروائیوں کے خلاف…

جھنگ: ایف بی آر کے اقدامات اور پی او ایس نفاذ کے خلاف آج جھنگ میں کئی نجی کلینکس و ہسپتال بند رہے

جھنگ: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کی اپیل پر ایف بی آر کے رویے، پوائنٹ آف سیل (POS) کے نفاذ اور انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 175/C کے تحت کارروائیوں کے خلاف احتجاجاً جھنگ میں نجی کلینکس اور ہسپتال آج دن بھر بند رہے، جس کے باعث نجی شعبے میں معمول کی طبی خدمات متاثر رہیں۔

پی ایم اے کے مطابق احتجاج کا مقصد ایف بی آر کی جانب سے طبی شعبے سے متعلق اقدامات اور POS کے نفاذ پر تحفظات کا اظہار کرنا تھا۔ پی ایم اے پنجاب کی ضلعی برانچز اور صوبائی کونسلرز نے بھی احتجاجی فیصلے کی حمایت کی تھی، جبکہ مختلف اضلاع میں نجی کلینکس اور ہسپتالوں کی بندش کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

پی ایم اے کا مؤقف ہے کہ POS کے نفاذ اور ایف بی آر کے موجودہ طریقہ کار سے طبی شعبے میں انتظامی اور مالی پیچیدگیاں پیدا ہونے کے ساتھ مریضوں پر بھی اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی کارروائیوں اور دفعہ 175/C کے تحت اقدامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پی ایم اے کے مطابق 30 ستمبر کی علامتی بندش کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے 11 اکتوبر کو گجرات میں پی ایم اے پنجاب کا کنونشن منعقد ہوگا، جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع کی قیادت اور دیگر صوبوں سے نمائندے شرکت کریں گے۔ کنونشن میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

پی ایم اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر کامران سعید شیخ نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر کے اقدامات پر غور کریں تاکہ صحت کے شعبے میں خدمات کی فراہمی مزید متاثر نہ ہو۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں