جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں پر سماعت، موقع پر احکامات جاری
جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کی…

جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔
اس موقع پر انہوں نے شہریوں کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ امور پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے درخواستوں پر کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں۔
اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کو اپنی شکایات اور مسائل متعلقہ افسران تک براہِ راست پہنچانے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔


