خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیسجھنگ: رشوت دینے پر 5 افراد پر خلاف مقدمات درج ، رشوت دینے اور لینے والے دونوں قانون کی گرفت میں ہوں گے، ڈی پی او
جھنگ

جھنگ: رشوت دینے پر 5 افراد پر خلاف مقدمات درج ، رشوت دینے اور لینے والے دونوں قانون کی گرفت میں ہوں گے، ڈی پی او

جھنگ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے کرپشن اور رشوت ستانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت رشوت لینے…

جھنگ: رشوت دینے پر 5 افراد پر خلاف مقدمات درج ، رشوت دینے اور لینے والے دونوں قانون کی گرفت میں ہوں گے، ڈی پی او

جھنگ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے کرپشن اور رشوت ستانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت رشوت لینے کے ساتھ ساتھ رشوت دینے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق رشوت دینے کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں کرپشن اور رشوت ستانی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا ہے کہ رشوت لینے والا ہو یا دینے والا، دونوں قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور رشوت ستانی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس کے مطابق شہری بھی رشوت ستانی کے واقعات کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں