خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ میں 21.40 ملی میٹر بارش، واسا کا فوری نکاسیٔ آب آپریشن، بیشتر علاقوں سے پانی صاف

شہر میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر 21.40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد واسا جھنگ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں بارشی پانی کی نکاسی کا آپریشن…

جھنگ میں 21.40 ملی میٹر بارش، واسا کا فوری نکاسیٔ آب آپریشن، بیشتر علاقوں سے پانی صاف

شہر میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر 21.40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد واسا جھنگ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں بارشی پانی کی نکاسی کا آپریشن شروع کر دیا۔ واسا کی ٹیمیں بارش کے فوراً بعد مختلف شاہراہوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں پہنچ گئیں اور نکاسیٔ آب کے لیے مشینری اور عملہ متحرک کر دیا گیا۔

واسا حکام کے مطابق بروقت اور مؤثر اقدامات کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ باقی رہ جانے والے مقامات پر بھی نکاسیٔ آب کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے اور آمدورفت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

واسا کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران اور اس کے بعد تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور فیلڈ ٹیمیں مکمل طور پر متحرک رہیں، جس کے نتیجے میں اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پر بروقت قابو پایا گیا۔ ادارے کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

واسا جھنگ کے مطابق ادارہ مون سون کے دوران ہائی الرٹ ہے اور مؤثر نکاسیٔ آب، فوری رسپانس اور بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے شب و روز کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں