ضلع جھنگ میں انسانیت سوز تشدد کا ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر ایک مالک نے اپنے ملازم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا، جس کے
ضلع جھنگ میں انسانیت سوز تشدد کا ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر ایک مالک نے اپنے ملازم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد تھانہ مسن پولیس نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے ملزم عون کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص حنیف نامی ملازم کو مبینہ طور پر اس کے مالک نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے پرائیویٹ پارٹس کو رسی کے ذریعے گھوڑے کے ساتھ باندھ دیا۔ گھوڑے کے بھاگنے کے نتیجے میں حنیف شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقدمے کے اندراج اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا جبکہ ملزم عون کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفتیشی حکام مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ واقعے کے تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے۔
ڈی پی او ساجد حسین نے کہا ہے کہ ظلم، تشدد اور انسانی تذلیل جیسے سنگین جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متاثرہ شخص کو ہر ممکن قانونی اور طبی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں اور کسی کو بھی انسانی وقار پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *