خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ میں دو مختلف واقعات، کرنٹ لگنے سے نوجوان سمیت جھگڑے میں دو افراد زخمی، تینوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جھنگ میں دو مختلف واقعات کے دوران ایک نوجوان کرنٹ لگنے جبکہ گھریلو تنازع پر ہونے والی لڑائی میں دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ…

جھنگ میں دو مختلف واقعات، کرنٹ لگنے سے نوجوان سمیت جھگڑے میں دو افراد زخمی، تینوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جھنگ میں دو مختلف واقعات کے دوران ایک نوجوان کرنٹ لگنے جبکہ گھریلو تنازع پر ہونے والی لڑائی میں دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا واقعہ گوجرہ روڈ جھنگ کے چھٹے میل کے قریب پیش آیا، جہاں انٹرنیٹ کی وائر کی مرمت کے دوران 17 سالہ الیکٹریشن حارث ولد اعجاز بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسرا واقعہ محلہ غوثیہ، ڈاکٹر فاروق والی گلی میں پیش آیا، جہاں بچوں کے معمولی تنازع پر بڑوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 22 سالہ کامران ولد محمد ارشد اور 19 سالہ علی حسین ولد مظہر عباس زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد زخمی ہوئے، جبکہ متعلقہ ادارے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات میں مصروف ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں