جھنگ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات میں خاتون اور بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طبی امداد فراہم کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پہلا حادثہ سلطان چوک مدو روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری اور بے احتیاطی
جھنگ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات میں خاتون اور بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طبی امداد فراہم کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پہلا حادثہ سلطان چوک مدو روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری اور بے احتیاطی کے باعث موٹر سائیکل رکشہ بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود کنویں میں جا گرا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق رکشے میں 3 سے 4 افراد سوار تھے جو کنویں میں گر گئے۔ اطلاع ملتے ہی قریبی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے رکشے اور تمام زخمیوں کو کنویں سے باہر نکال لیا۔ حادثے میں 22 سالہ شہ زیب ولد مہدی حسن، 18 سالہ جبار ولد بربل، 38 سالہ نازیہ بی بی زوجہ اظہر اور 9 سالہ سہیل خان ولد اظہر زخمی ہوئے۔ شدید زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا جبکہ معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی۔
دوسرا حادثہ ملوانہ موڑ بھکر روڈ پر پیش آیا جہاں ٹائر پھٹنے کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر الٹ گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس کو روانہ کیا گیا، جس کے عملے نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا۔
کار حادثے میں 30 سالہ شاہد عباس ولد ریاض حسین اور 24 سالہ علی ولد فیض زخمی ہوئے، دونوں کا تعلق 18 ہزاری سے بتایا جاتا ہے۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *