جھنگ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے خواتین منشیات فروش گینگ کی مبینہ سرغنہ سونیا عرف پنکی کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو سے زائد آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سی سی ڈی
جھنگ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے خواتین منشیات فروش گینگ کی مبینہ سرغنہ سونیا عرف پنکی کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو سے زائد آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمہ عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھی اور جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمہ مختلف جموں اور دیگر مقامات پر خواتین کو منشیات فراہم کرتی تھی۔
حکام کے مطابق سونیا عرف پنکی مبینہ طور پر آن لائن ذرائع کے ذریعے بھی منشیات کی خرید و فروخت اور سپلائی میں ملوث تھی، جس کے باعث اس کے نیٹ ورک کا دائرہ کار وسیع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ملزمہ کی گرفتاری کو منشیات فروش عناصر کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سی سی ڈی نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات متوقع ہیں جن کی روشنی میں کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔
پولیس اور سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروش نیٹ ورک کے مکمل خاتمے اور نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع جھنگ میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *