جھنگ میں پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کی تربیت 6 نومبر سے شروع ہوگی، نئے لائسنس اور تجدید کے لیے آن لائن درخواستیں 5 نومبر تک جمع کروائی جاسکتیں ہیں ،ڈاکٹر محمد عمران
جھنگ : ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پی پی) ڈاکٹر محمد عمران نے ضلع جھنگ میں پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کے نئے لائسنس کے اجرا اور موجودہ لائسنسوں کی تجدید کے لیے تربیتی شیڈول جاری کر دیا…

جھنگ : ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پی پی) ڈاکٹر محمد عمران نے ضلع جھنگ میں پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کے نئے لائسنس کے اجرا اور موجودہ لائسنسوں کی تجدید کے لیے تربیتی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ڈیلرز یکم سے 5 نومبر 2026ء تک پنجاب حکومت کے ای بز پورٹل ebiz.punjab.gov.pk کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق نئے لائسنس کے حصول کے لیے تربیتی سیشنز 6 سے 12 نومبر 2026ء تک منعقد ہوں گے، جبکہ لائسنس کی تجدید کے لیے تربیت 6 سے 8 نومبر تک ہوگی۔ متعلقہ ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر اپنی درخواستیں جمع کروائیں تاکہ لائسنس کے اجرا اور تجدید کے عمل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تربیتی مراکز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تحصیل جھنگ اور تحصیل 18 ہزاری کے پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کی تربیت دفتر زراعت تحصیل جھنگ میں ہوگی، جبکہ تحصیل احمد پور سیال اور تحصیل شورکوٹ کے ڈیلرز کے لیے تربیتی سیشنز دفتر زراعت تحصیل احمد پور سیال میں منعقد کیے جائیں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پی پی) ڈاکٹر محمد عمران نے متعلقہ ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن درخواستوں کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات مکمل رکھیں اور اپنے متعلقہ تربیتی مراکز میں مقررہ تاریخوں پر بروقت شرکت یقینی بنائیں، تاکہ لائسنس کے اجرا یا تجدید کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے۔


