728 x 90

جھنگ ویڈیو اینڈ فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی پروقار تقریبِ حلف برداری

جھنگ ویڈیو اینڈ فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی پروقار تقریبِ حلف برداری

ھنگ ویڈیو اینڈ فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی پروقار تقریبِ حلف برداری نگینہ مارکی فیصل آباد روڈ جھنگ میں منعقد ہوئی، جس میں صدر آل پنجاب اتحاد راؤ محسن حمید نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب میں آل پنجاب اتحاد کے سینئر وائس صدر ارشد علی، چیئرمین چوہدری عمر

ھنگ ویڈیو اینڈ فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی پروقار تقریبِ حلف برداری نگینہ مارکی فیصل آباد روڈ جھنگ میں منعقد ہوئی، جس میں صدر آل پنجاب اتحاد راؤ محسن حمید نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب میں آل پنجاب اتحاد کے سینئر وائس صدر ارشد علی، چیئرمین چوہدری عمر اشرف، سینئر وائس چیئرمین رانا سعید اقبال، رانا کاشف سمیت جھنگ کے سینئر فوٹوگرافرز محمد اسلم سیٹھی، علی سیٹھی اور فیصل قریشی کے علاوہ دیگر معزز مہمانان اور فوٹوگرافر برادری کی نمایاں شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔نومنتخب عہدیداران میں چیئرمین نوید سیٹھی، وائس چیئرمین فیصل خان ،سرپرستِ اعلیٰ حاجی ندیم اختر، صدر طاہر جاوید وکی ، نائب صدر چوہدری رفیق،جنرل سیکرٹری عثمان انصاری ، فناس سیکرٹری سید ثقلین رضا، سیکرٹری انفارمیشن رانا محتاراحمد ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ محمد عظیم اور چیف سیکرٹری ملک شانی شامل ہیں۔اس موقع پر مقررین نے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت فوٹوگرافر برادری کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ، باہمی اتحاد اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔مقررین کا کہنا تھا کہ تنظیموں کی مضبوطی باہمی اتحاد، تعاون اور اخلاص سے ممکن ہوتی ہے اور جھنگ ویڈیو اینڈ فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے فوٹوگرافر برادری کو مزید منظم اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء اور مہمانانِ گرامی نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی باڈی فوٹوگرافر برادری کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے مؤثر انداز میں خدمات انجام دے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos