خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

جھنگ پولیس نے 32 لاکھ سے زائد مالیت کے 70 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کردیے

جدید ٹیکنالوجی کی بدولت جھنگ پولیس کی شاندار کامیابی، 32 لاکھ سے زائد مالیت کے 70 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کردیے،جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوامی داد…

جھنگ پولیس نے 32 لاکھ سے زائد مالیت کے 70 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کردیے

جدید ٹیکنالوجی کی بدولت جھنگ پولیس کی شاندار کامیابی، 32 لاکھ سے زائد مالیت کے 70 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کردیے،جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوامی داد رسی کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران جھنگ پولیس نے بھرپور عملی کارروائی کرتے ہوئے 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 70 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ان قیمتی موبائل فونز کو متاثرہ شہریوں کے سپرد کر دیا۔ اس موقع پر شہریوں نے پولیس کی مستعدی، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور فوری ردِعمل پر نہ صرف مسرت کا اظہار کیا بلکہ جھنگ پولیس کے لیے تہہ دل سے تشکر بھی پیش کیا۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کا ہر قدم شہریوں کے اعتماد کی بحالی اور انصاف کی فوری فراہمی کی جانب بڑھ رہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت سے قبل ای-گیجٹ (e-Gadget) ایپ کا استعمال لازمی بنائیں تاکہ کسی بھی چوری شدہ فونز کی نشاندہی بروقت ہو سکے۔ یہ ایپ پنجاب پولیس کی جانب سے تیار کردہ وہ مؤثر ذریعہ ہے جو نہ صرف عوام کو محفوظ بناتا ہے بلکہ جرائم کی روک تھام میں بھی معاون ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں